OthersPosted at: Oct 10 2024 2:47PM صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال
ممبئی10:اکتوبر (یو این آئ ) معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کا بدھ کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا 86سالہ رتن ٹاٹا گروپ کے چیئرمین ایمریٹس تھے 7 اکتوبر کو ٹاٹا کو جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ضعیف العمری اور صحت کے مختلف مسائل اور بلڈ پریشر کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ؛وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے دیگر لیڈروں نے ٹاٹا کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بصیرت مند کاروباری رہنما، ہمدرد روح اور ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیا۔
یو این آئ اے اے اے۔