image
Friday, Mar 29 2024 | Time 06:50 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

روینہ نے کرینہ کی تعریف کی

روینہ  نے کرینہ کی تعریف کی

ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈ ن نے کرینہ کپور کی تعریف کی ہے۔

کرینہ کپور ان دنوں ریڈیو پر ایک ٹاک شو ’’واٹ وومین وانٹ‘‘ ہوسٹ کررہی ہیں ۔
اس شو میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان، شرمیلا ٹیگور ، کارتک آرین، شلپا شیٹی اور تشار کپور مدعو ہوچکے ہیں اب کرینہ کی اس شو میں روینہ ٹنڈن نے بھی شرکت کی ہے۔

کرینہ سے ملاقات کے بعد روینہ نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ لکھ کر ان کی تعریف کی ہے۔
روینہ نے بتایا کہ کرینہ آج اپنے کیرئیر میں کتنی آگے بڑھ گئی ہیں، اس سے انہیں خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرینہ اب ایک چھوٹی بچی، جو ان کی فلموں کے سیٹ پر آیا کرتی تھیں، سے عورت بن گئی ہیں۔
اس خوبصورت پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کرینہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1137

image