image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:24 Hrs(IST)
National

روی داس جینتی پر کووند ،مودی کی نیک خواہشات

روی داس جینتی پر کووند ،مودی کی نیک خواہشات

نئی دہلی، 31 جنوری ( یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے عوام کو گروروی داس کی جینتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسٹر كووند نے ٹویٹ کر کے کہا "تمام ہم وطنوں کو گرو روی داس کی جینتی پر نیک خواہشات ۔ مساوات، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کی ان کی تعلیم اور پیغام ملک کو تحریک دیتی ہیں‘‘۔ مسٹر مودی نے روی داس جینتی پر ملک کے باشندوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بہت سے ٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا "میں گرو روی داس جی کی جینتی پر انہیں سلام کرتا ہوں۔گرو روي داس ہماری زمین میں پیدا ہونے والے سب سے مہان سنتوں میں سے ایک تھے۔ وہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے تھے جہاں مساوات اور برابری ہو۔ ان کےتعلیمات ابدی ہیں اور سماج کے تمام طبقات کے لئے موزوں ہیں‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا گرو روی داس نے ہمارے سماج میں بہت سی مثبت تبدیلیاں کیں۔انہوں نے ان طریقوں پر سوال اٹھایا جو پرانے اور دقیانوسی تھے،انہوں نے لوگوں کو وقت کے ساتھ تبدیلی لانے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔وقت کے ساتھ تبدیلی لاکر آگے بڑھنا ہی عظمت ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گرو روی داس ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اقدار پر یقین رکھتے تھے۔ وہ کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک میں یقین نہیں کرتے تھے۔جب ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے نعرہ کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ہر انسان میں خاص طور پر غریبوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہوتا ہے جو گرو روی داس کی جانب سے حوصلہ افروز ہیں۔انہوں نے گرو روی داس کے پیغام کو شیئر کیا۔’ایسا چاہوں راج میں جہاں ملئے سبن کو ان ،چھوٹا سب سم بسے ریداس رہے پرسن ‘’(میں ایسی ریاست کا خواہاں ہو جہاں سب کھانے کو ملے،چھوٹا بڑا سب برابری کے ساتھ رہے،اسی سے رےداس خوش رہے گا)یو این آئی،اظ 1015 مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر گرو روی داس کو سلام کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
یو این آئی،اظ 1020

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image