NationalPosted at: Feb 27 2020 10:28PM یوایس سی آئی آر ایف کا تبصرہ حقائق پر مبنی نہیں : رويش کمار
نئی دہلی، 27 فروری (یواین آئی) وزارت خارجہ نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں پھیلے تشدد کے حوالہ سے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یوایس سی آئی آر ایف) کی جانب سے ظاہر کی گئی تشویش كو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ کمیشن کا تبصرہ حقائق طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں پھیلے تشدد کے سلسلہ میں کئے جا رہے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا’’میں نے یوایس سی آئی آر ایف ، میڈیا کے کچھ حصوں اور کچھ دوسرے لوگوں کی طرف سے کئے گئے تبصروں کو دیکھا ہے۔ یہ تبصرے حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور مکمل طور غلط اور گمراہ کرنے والی ہیں اور ایشوز کو سیاست زدہ کرنے کے مقصد سے کئے گئے ہیں‘‘۔
جاری،یواین آئی،اظ