image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 09:46 Hrs(IST)
National

فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 کی فہرست میں ریلائنس کو اولین مقام حاصل

فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 کی فہرست میں ریلائنس کو اولین مقام حاصل

نئی دہلی، 14 اکتوبر(یو این آئی) فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائر2021 کی سالانہ فہرست جاری کی ہے ’فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو ملک میں پہلامقام دیا گیا ہےعالمی سطح پر ریلائنس 52 ویں نمبر پر ہے اس فہرست میں 750 ملٹی نیشنل اور بڑی کمپنیوں کو شامل کیاگیاہے۔ ملک کی کل 19 کمپنیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ پہلے 100 میں جگہ بنانے والی دیگر ہندوستانی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بنک(65 ویں مقام)، ایچ ڈی ایف سی بنک(77 ویں مقام) اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 90ویں پائیدان پر ہے۔ کووڈ وبا کے دوران سب سے برے وقت میں یہ کامیابی حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے ۔
خیال رہے کہ کووڈ کے وقت جب چہار جانب کاروبار ٹھپ پڑے تھے، نوکریاں ختم ہورہی تھیں، تو ریلائنس نے یقینی بنایا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی نہ کی جائے۔ وہ نوکری کی فکر کئے بغیر کام کرسکے۔ ساتھ ہی اس کی طبی ضروریات اور اس کے کنبہ کے ویکسی نیشن کا بھی پورا خیال رکھا گیا۔ ریلائنس نے یہ بھی یقینی بنایا کہ جو ملازم بدقسمتی سے کورونا کے سبب اس دنیا کو چھوڑ گئے، ان کے لواحقین کا مستقبل مالی طور سے محفو ظ رہے۔
فہرست کے مطابق جنوبی کوریا کی سیمسنگ نے دنیا بھر میں بہترین امپلائر ہونے کا خطاب اپنے نام کیا۔ دوسری سے ساتویں مقام پر امریکی کمپنیوں کا قبضہ ہے۔ اس میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، امیزن، ایپل، الفابیٹ اور ڈیل ٹیکنالوجی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد 8 ویں نمبر پر ہواوے، جو پہلے 10 میں شامل اکیلی چینی کمپنی ہے۔ 9ویں نمبر پر امریکی کی اڈوبی اور 10 ویں مقام پر جرمنی کی بی ایم ڈبلیو گروپ قابض ہے۔
بازار تحقیقی کمپنی سٹیٹسٹا کے ساتھ شراکت داری کر فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائرز کی سالانہ فہرست تیار کی ہے۔ رینکنگ طے کرنے کیلئے سٹیٹسٹا نے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے 58 ملکوں کے 1,50,000 ملازمین کا سروے کیا۔ لسٹ میں شامل ہونے کیلئے کمپنیوں کو کئی پیمانوں پر سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس میں ملازمین کے تجربہ کی کوالٹی اور کمپنی کے بارے میں اس کا تجزیہ اور مساوی سیکٹر کی دوسری کمپنیوں کے بارے میں اس کی رائے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ جو کمپنیاں اس معیار پر پوری اترتی ہیں، انہیں ہی یہ خطاب حاصل ہوتا ہے۔
ریلائنس کی ملازمین کیلئے پالیسیوں اور کمپنی کی ورک کلچر کو پہلے بھی کئی منظوری مل چکی ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کو ’ گریٹ پلیس ٹو ورک انسٹی ٹیوٹ‘ کا تمغہ حاصل ہوا تھا۔ ملازمیں اپنے پیشہ وارانہ کاموں میں عمدگی لائیں، اس سلسلے میں کمپنی ملازمین کی مسلسل مدد کرتی ہے۔ اپنے اس بہترین کام کیلئے وہ لنکڈیئن کی سرکردہ کمپنیوں کی فہرست کا حصہ رہی ہے ۔ کمپنی اور اس کے مختلف کاروباروں نے 2020-21 میں کئی ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا' موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

مولانا عبدالعلیم فاروقی کے سانحہ ارتحال سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہواہے اس کا پُر ہونا مشکل: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 24اپریل (یو این آئی) مولانا عبد العلیم فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے مولانا مدنی نے جو اِن دنوں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہیں، اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت دُکھ کی گھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
فورٹیس اسپتال نے اے آئی  سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image