OthersPosted at: Nov 30 2024 6:39PM ریلائنس انڈسٹریز ’میڈیا ویزیبلٹی رینکنگ ‘میں ہندوستان کی نمبر’ ون ‘کمپنی
ممبئی 30 نومبر(یواین آئی) ریلائنس انڈسٹریز نہ صرف آمدنی، منافع، مارکیٹ ویلیو اور سماجی اثرات کے لحاظ سے آگے ہے، بلکہ یہ 2024 میں وزیکی کے ویزیبلٹی انڈیکس میں ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ہے وزکی ایک میڈیا انٹیلی جنس کمپنی ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ کون سی کمپنیاں خبروں میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں ریلائنس مسلسل سرخیوں میں ہے اور اس نے اس معاملے میں کئی بینکنگ، فائنانس اور کنزیومر گڈس کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وزیکی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ریلائنس کا نیوز اسکور 100 میں سے 97.43 تھا۔
یہ 2023 میں 96.46، 2022 میں 92.56 اور 2021 میں 84.9 تھی اور ریلائنس ان پانچ سالوں میں ہندوستان میں نمبر 1 رہی۔