image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 12:44 Hrs(IST)
National

ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے بد ھ کو معاون ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی ریگولیشن بل 2021اور سروگیسی ریگولیشن بل 2020کو منظور کردیا جو معاون تولیدی ٹکنالوجی اور محفوظ سروگیسی سے متعلق طبی مراکز کے ضابطے سے متعلق ہے۔
اس دوران ایوان میں ترنمول کانگریس کے چھوڑ کر دیگر اپوزیشن جماعتیں موجود نہیں تھیں جبکہ ترنمول کے اراکین کرسی کے نزدیک کھڑے ہوکر معطل اراکین کی بحالی کی مانگ کررہے تھے۔
ایوان میں دونوں بلوں پر ایک ساتھ بحث کرائی گئی اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کے جواب کے بعد انہیں صوتی ووٹ سے منظور کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان دونوں بلو ں پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ اپوزیشن اراکین نے دونوں بلوں میں ترمیم کے لئے کئی تجاویز دی تھیں لیکن ان اراکین کے موجود نہیں رہنے کی وجہ سے ان ترامیم پر غور نہیں کیا گیا۔
مسٹر مانڈویا نے ان بلوں پر ہوئی بحث کا ایک ساتھ جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ مصنوعی حمل کلینکوں اور سروگیسی سے متعلق نظام کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا اس لئے یہ بل لائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے ان خواتین کو احترام ملے گا جو کسی وجہ سے حاملہ نہیں ہوپاتی ہیں اور سروگیسی کے کاروبار کے شیطانی چکر میں پھنسی خواتین کا استحصال بند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بل ترقی پسند ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں خواتین کو باوقار زندگی فراہم کرے گا۔ اس سے سروگیسی کا کمرشلائزیشن رکے گا اور ملک میں اس کے صنعت کی شکل لینے پر روک لگے گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ بل قائمہ کمیٹی اور سلیکٹ کمیٹی میں تفصیلی بحث کے بعد پیش کئے گئے ہیں اور ان میں دونوں کمیٹیوں کی بیشتر تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بل میں 21سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو معاون ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی کو اپنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس تکنیک کا استعمال کرکے کوئی ڈاکٹر اگر اس کا غلط استعمال کرتا ہے اور غیراخلاقی کام کرکے پیسے کی کمائی کی کوشش کرتا ہے تو اس کے لئے بل میں سخت سزا کا التزام کیا گیا ہے۔
ان کے جواب کے بعد ایوان نے دونوں بلوں کو منظور کردیا۔
اس کے بعد ڈپٹی چیرمین نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1845

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کی صبح یہاں جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔

...مزید دیکھیں
جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image