NationalPosted at: Jan 23 2019 10:40PM فل ڈریس ریہرسل میں ملک کی فوجی طاقت اور پروقار روایت کی جھلک
نئی دہلی، 23جنوری (یو این آئی) یوم جمہوریہ کی تیاریوں میں مصروف ملک کی بڑی فوجی طاقت کے مظاہرے اور کثرت میں وحدت کے ساتھ پروقار ثقافتی ورثہ کی جھلک آج راج پتھ پر بکھری ہوئی نظر آئی۔
70ویں یوم جمہوریہ پر منعقد ہونے والی شاندار تقریب سے پہلے فل ڈریس ریہرسل میں خواتین کی طاقت کی قیادت میں مسلح افواج کے مارچنگ دستوں ، بینڈوں، لوک فنکاوں سے سجی جھانکیوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں نے موسیقی اور رقص کی مسحور کرنے والی پیش کش دی۔
پریڈ کی شروعات ٹھیک دس بجے وجے چوک سے ہوئی اور راج پتھ اور انڈیا گیٹ سے ہوتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے بعد اس کا اختتام لال قلعہ پر ہوا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے اور پریڈ روٹ اور اس سے منسلک سڑکوں پر آمدوفت بند رہی۔
جاری یوا ین آئی ۔ م ع۔ 2000