image
Friday, Mar 29 2024 | Time 17:33 Hrs(IST)
National

یوم جمہوریہ کی تقریب کو شاندار بنانے کا منصوبہ

یوم جمہوریہ  کی تقریب کو شاندار بنانے کا منصوبہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دس ممالک کے سربراہوں کی موجودگی میں راج پتھ پر ہونے والی خوبصورت پریڈ اس بار کے یوم جمہوریہ کی تقریب کو یادگار بنا دے گی۔
ملک کی تاریخ میں پہلی بار یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دس آسيان ممالک کے سربراہان مملکت موجود رہیں گے۔ سال 1968 اور 1974 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک ایک سے زیادہ ممالک کے سربراہان مملکت کی میزبانی کرے گا۔ سال 1969 میں یوگوسلاویہ اور سوویت یونین کے اس وقت کے سربراہان مملکت مہمان خصوصی تھے جبکہ 1974 میں يوگوسلاويہ کے صدر کے ساتھ سری لنکا کی وزیر اعظم سري ماؤ بندرانا ئیکےملک کی مہمان تھی۔
دارالحکومت میں 25 جنوری کو ہندوستان آسیان میموریل سربراہی کانفرنس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اس تنظیم کے تمام دس ممالک کے سربراہان مملکت آ رہے ہیں اور 26 جنوری کو 69 ویں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں یہ دسوں لیڈر مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے۔ آسیان کے رکن ممالک ہیں:برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران نہ صرف راج پتھ پر بلکہ آسمان میں بھی آسیان کا پرچم لهرائےگا۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر قومی پرچم کے ساتھ آسیان کے پرچم کو لہراتے ہوئے راج پتھ کے اوپر سے مارچ پاسٹ کریں گے۔اس ہفتے یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ملک اور بالخصوص دارالحکومت میں آسیان کی دھوم رہے گی۔ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی فارمولہ کے طور پر رامائن کی کہانیوں پر مبنی اسٹیج سے ملک میں ’رام مئے‘ ماحول رہے گا۔ سبھی آسيان ممالک کے رام لیلا گروپ یہاں آ رہے ہیں جو دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ اجودھیا،لکھنؤ، احمد آباد، حیدرآباد اور کولکتہ میں رامائن کے مختلف کہانیوں پر مبنی اسٹیج ہوگا۔ رامائن صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی وراثت ہے۔ رام کتھا نے اس پورے علاقے کے تمام معاشروں پر یکساں اثر ڈالا اور سماجی اقدار کو مہذب بنایا ہے۔
جاری ،یو این آئی،اظ 1216

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

29 Mar 2024 | 5:32 PM

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ انکم ٹیکس 25 سے 30 سال پرانے معاملات میں لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس ایسے معاملات میں بی جے پی اور اس کے لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image