NationalPosted at: Jan 25 2020 8:30PM ملک کے باشندوں کوتقسیم، آئین میں کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے: سونیا
نئی دہلی، 25جنوری (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتے کے روز یوم جمہوریہ کےموقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی معیشت اور روز گار کی صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان تمام مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ملک کو مذہب ، زبان اور صوبائیت کے نام پر تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر پارٹی کی جانب سے پیغام میں محترمہ گاندھی نے کہا،’معاشی بد انتظامی، انتظامی دیوالیہ پن، بے تحاشہ مہنگائی،چوطرفہ کساد بازاری، ناقابل برداشت بے روزگاری جیسے مسائل کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ملک کے باشندوں کو مذہب، علاقائیت اور ہندوستان کی بنیاد پر تقسیم کرنے اور آئین کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ملک میں غیرمعلنہ بد امنی،خوف اور عدم سلامتی کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔عام شہری محسوس کر رہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے ہاتھوں میں آئینی اقدار محفوظ نہیں ہیں‘۔
جاری...یو این آئی،ایم اے۔
جاری....یو این آئی،ایم اے۔