image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:17 Hrs(IST)
National

را ، آئی بی کی رپورٹ عام کرناتشویشناک: رجیجو

را ، آئی بی کی رپورٹ عام کرناتشویشناک: رجیجو

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) قانون کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ججوں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کالجیم کی حالیہ کچھ سفارشات کے ساتھ ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی رپورٹ عام کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
مسٹر رجیجو نے یہاں ای کورٹس پروجیکٹ سے متعلق ایوارڈ جیتنے والوں کو نوازنے کے لیے منعقدہ تقریب میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کالجیم کی سفارشات پر مرکزی حکومت کے اعتراضات کا انکشاف کیا۔
ایک سوال کے جواب میں، مرکزی وزیر نے کہا ’’یہ تشویش کی بات ہے... یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ایک دن میں اس پر بات کروں گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اگر کوئی شخص ملک کے لیے کام کر رہا ہے تو وہ سوچ سکتا ہے کہ ایک دن اس کی را اور آئی بی کی رپورٹس والی فائلیں منظر عام پر آسکتی ہیں۔
مسٹر رجیجو سے نامہ نگاروں نے پوچھا کہ کیا وہ اس معاملے کو چیف جسٹس کے ساتھ اٹھائیں گے، انہوں نے کہا “چیف جسٹس اور میں اکثر ملتے رہتے ہیں۔ ہم ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔ وہ عدلیہ کے سربراہ ہیں۔ میں حکومت اور عدلیہ کے درمیان پل ہوں۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ ہم تنہائی میں کام نہیں کر سکتے۔ یہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ مناسب رہے گا کہ اس مسئلے پر کسی اور دن بات کی جائے۔‘‘
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی کالجیم نے گزشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان شائع کیا تھا جس میں تین ہائی کورٹس میں ججوں کے عہدوں کے لیے پانچ وکالت کے ناموں کا اعادہ کیا گیا تھا۔
بیان میں ان امیدواروں کے حوالے سے را اور آئی بی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا جن کی فائلیں مرکز کی جانب سے دوبارہ غور کے لیے واپس کردی گئی تھیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image