Sports » Olympics GamesPosted at: Sep 18 2016 6:41PM ایرانی سائیکلسٹ کی ریو پیرالمپك میں موت
Irani Cyclist ریو ڈی جینرو، 18 ستمبر (یو این آئی) ایران کے سائیکلسٹ سرفراز باہمن گلبرنژاد کی ریو پیرالمپك میں ریس کے دوران ٹکر سے موت ہو گئی ہے۔
وہ مردوں کی ریس میں تصادم کے بعد پڑنے والے دل کے دورے کے سبب ہلاک ہو ئے۔
ایران کے شہر شیراز سے تعلق رکھنے والے باہمن گلبرنژاد کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل فوری طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔