image
Wednesday, Aug 12 2020 | Time 11:40 Hrs(IST)
  • پولیس کا بانڈی پورہ میں ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16 40 لاکھ ہوگئی
  • نیمچ میں کورونا کے 18 نئے کیسز
  • سری نگر میں سی آر پی ایف افسر نے خود کو گولی مار کر زخمی کر دیا
  • تلنگانہ میں کورونا کے 1897نئے معاملات درج
  • بالی ووڈ اداکارہ یوگیتابالی گمنامی کے اندھیرے میں
  • وینکیا نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی
  • قابل اعتراض پوسٹ پرکرناٹک میں تشدد،پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک،ڈیڑھ سو سے زائد گرفتار
  • ایکسپریس وے پر کھڑی بس میں کینٹرکی ٹکر،4 افراد ہلاک ،10 زخمی
  • گہلوت نے جنم اشٹمی پر مبارکباد دی
  • پلوامہ میں تصادم، ایک جنگجو اور ایک فوجی جوان ہلاک
  • صدرکووند نےعوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
  • جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا
  • تاریخ میں آج کا دن
Entertainment » Bollywood

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

(27اگست برسی کے موقع پر)
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

رشی کیش کی پیدائش 30 ستمبر 1922 کو کلکتہ میں ہوئی تھی اور کلکتہ یونیورسٹی سے ہی انہوں نے گریجویشن کی ۔
اس کے بعد کچھ عرصہ انہوں نے ریاضی اور سائنس کے استاد کے فرائض انجام دیئے۔
40 کی دہائی میں رشی کیش مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیو تھیئٹر میں بطور کیمرہ مین کیا۔

نیو تھیئٹر میں ان کی ملاقات معروف فلم ایڈیٹر سبودھ متر سے ہوئی۔
ان کے ساتھ رہ کر رشی کیش مکھرجی نے فلم ایڈیٹنگ کی باریکیاں سیکھیں۔
اس کے بعد وہ فلمساز ومل رائے کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے لگے۔

رشی کیش نے ومل رائے کی فلم ’دو بیگھہ زمین‘ اور ’دیو داس‘ کی ایڈیٹنگ بھی کی۔
بطور ہدایت کار رشی کیش مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1957 میں ریلیز ہوئی فلم ’مسافر‘ سے کیا۔
دلیپ کمار، سچترا سین اور کشور کمار جیسے بڑے اداروں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
سال 1959 میں رشی کیش کو راج کپور کی فلم ’اناڑی‘ کی ہدایت کاری کرنے کا موقع ملا۔
ان کی یہ فلم باکس آف پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے بعد رشی کیش مکھرجی فلمی صنعت میں ہدایت کار کے طور پر شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1215

image