NationalPosted at: Feb 11 2019 12:04PM راجیہ سبھا کی کارروائی دوبجے تک کےلئے ملتوی
نئی دہلی،11فروری(یواین آئی)اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دوبجے تک کےلئے ملتوی کردی گئی ہے۔
صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا اوراسی پارٹی کے دیگر اراکین نے اترپردیش سے متعلق کچھ مسئلوں کو اٹھانا چاہا۔اسی دوران تیلگودیشم پارٹی کے رکن ایوان کے بیچ و بیچ آگئے۔ان میں سے ایک رکن تختی دکھانے لگا۔
ہنگامے کے دوران ہی قبائلی امور کے وزیر جوئین اورام نے درج فہرست ذاتوں کے حکم میں تیسرا ترمیمی بل 2019اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے غیر مقیم ہندوستانی شادی رجسٹریشن بل2019 پیش کیا۔ کانگریس کے اراکین نے اس کی مخالفت کی اور اس کے کچھ اراکین ایوان کے بیچ میں آگئے۔چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے کہا کہ بل پر بحث نہیں ہورہی ہے۔
مسٹرنائیڈو نے کہا کہ کچھ اراکین نے اصول 267کے تحت نوٹس دیا ہے جسے نامنظور کردیاگیا ہے۔انہوں نے اراکین سے بار بار خاموش رہنے کی اپیل کی لیکن اراکین کا ہنگامہ جاری رہنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دوبجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
یواین آئی۔اےایم۔