image
Friday, Apr 19 2024 | Time 21:08 Hrs(IST)
National

راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی،11 فرور ی(یو این آئی)مختلف موضوعات پر اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی زبردست شور شرابے کے درمیان دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔
لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شرو ع کرتے ہوئے نائب چےئرمین ہری ونش نے کہا کہ کل صبح دس بجے سنٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے آئل پینٹنگ کی نقاب کشائی ہوگی اور صدر رام ناتھ کووند اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس کے بعد انہوں نے صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے بی جے پی کے بھوپندر یادو کا نام پکارا تو ترنمول کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی کے اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے چےئرمین کی نشست کے قریب آگئے۔ ٹی ڈی پی کے اراکین اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے۔ اس دوران کانگریس ، بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کے اراکین بھی اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شو ر شرابہ کرنے لگے۔
مسٹر ہری ونش نے اپوزیشن اراکین سے پرسکون رہنے اور شکریہ کی تحریک پر بحث ہونے دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شکریہ کی تحریک پربحث کرنا اراکین کی آئینی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جانا چاہے۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اشوک گوئل بھی کچھ بولتے رہے جو شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیا۔
نعرے بازی اور شو ر شرابے کے دوران ایوان میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ایوان میں نظم قائم ہو تو آپ کی بات سنوں، اس کے بعد نائب چےئرمین نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی ۔
جاری ۔یو این آئی ج ا

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image