NationalPosted at: Sep 18 2020 10:42AM مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی
نئی دہلی،18 ستمبر( یواین آئی) راجیہ سبھا نے اپنے موجودہ رکن اشوک گستی اور سابق رکن محترمہ کپیلا واتسائن کو خراج عقیدت پیش کرنے بعد ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کردی ۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے راجیہ سبھاکی کارروائی شروع ہوتے ہی کرناٹک سے نومنتخب ممبر مسٹر گستی اور سابق ممبر محترمہ کپیلا کے انتقال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گستی نے 22 جولائی کو ایوان بالا کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا اور جمعرات کو بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، وہ کورونا سے متاثر تھے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مسز واتسائن اس ایوان کی دو بار نامزد ممبر تھیں اور انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ممبروں کی موت سے ملک نے اچھے سماجی کارکن اور ممبر پارلیمنٹیرین کھو دیا ہے۔ ممبران نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کی جس کے بعد ایوان نے ان کے اعزاز میں نو بجے سے آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
یواین آئی،اظ