image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 13:27 Hrs(IST)
Others

ڈالر کے مقابلے روپیہ پانچ پیسے کمزور

ڈالر کے مقابلے روپیہ پانچ پیسے کمزور

ممبئی، 12 اگست (یو این آئي) دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی اور خام تیل میں زبردست تیزی کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ پانچ پیسے پھسل کر 74.83 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ہندوستانی کرنسی گزشتہ تین دنوں میں 16 پیسے اضافے کے بعد آج گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 12 پیسے اضافے کے ساتھ 74.78 روپے فی ڈالر ہوگئی تھی۔
روپیہ آج فی ڈالر 74.78 روپے کی مضبوط سطح پر کھلا۔ پورے کاروباری دن میں، یہ فی ڈالر 74.93 روپے اور 74.78 روپے کے درمیان رہا۔ آخر میں روپیہ پانچ پیسے کی کمی سے 74.83 روپے فی ڈالر کی سطح پربند ہوا۔
دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے ٹوکری میں ڈالر انڈیکس کی مضبوطی سے روپیہ پر دباؤ پڑا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں، خام تیل میں ایک فیصد تیزي بھی روپیہ کی گراوٹ کا سبب بنی۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1525

خاص خبریں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

بیروت، 28 مارچ (یو این آئی) جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج گونا اور کھجوراہو لوک سبھا میں انتخابی مہم پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
سینیگال میں ڈیومائے فےنے صدارتی انتخاب جیت لیا

سینیگال میں ڈیومائے فےنے صدارتی انتخاب جیت لیا

ڈیکر، 28 مارچ (یو این آئی) سینیگال کے اپوزیشن اتحاد "ڈائیومائے پریزیڈنٹ" کے امیدواربسسیرو ڈائیومائے فے نے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے بیروت دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

28 Mar 2024 | 1:23 PM

بیروت، 28 مارچ (یواین آئی) درجنوں افراد نے بدھ کے روزاقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے بیروت دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایجنسی نے عملے کے طرزِ عمل کے ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر عملے کے ایک رکن کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image