OthersPosted at: Dec 21 2020 7:38PM ڈالر کے مقابلے روپیہ میں 24 پیسے کی گراوٹ
ممبئی، 21 دسمبر (یو این آئی) سنسیکس میں تیز گراوٹ اور دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے مضبوط ہونے سے پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 24 پیسے کی گراوٹ سے 73.80 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا گزشتہ کاروباری روز ہندوستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے تین پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.56 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
آج کاروبار کی ابتداء سے ہی روپیہ دباؤ میں رہا۔ یہ آج کے کاروبار میں 18 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.74 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ دن بھر روپے کی قیمت 73.81 سے 73.63 روپے کے درمیان رہی۔ آخر میں یہ 24 پیسے کی گراوٹ سے 73.80 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر ایک فیصد سے زیادہ مضبوط ہوا، جس سے روپیہ پر دباؤ قائم رہا۔ گھریلو شیئر بازاروں میں تین فیصد کی کمی سےبھی ہندوستانی کرنسی پر دباؤ پڑا۔ تاہم، خام تیل میں ساڑھے پانچ فیصد گراوٹ کی وجہ سے روپے کی گراوٹ کچھ حد تک محدود رہی۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1900