InternationalPosted at: Jun 30 2020 11:50AM ماسکو میں کووڈ۔ 19 سے اب تک 3796 افراد کی موت
ماسکو، 30 جون (اسپوتنک) ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 35 لوگوں کی موت ہونے کے روس کی راجدھانی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3796 ہوگئی ہے۔
ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق ماسکو میں کورونا سے متاثر پائے گئے 35 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ سبھی مریض نمونیہ سے متاثر تھے۔
اس سے ایک دن قبل ماسکو میں کووڈ۔ 19 کے سبب 23 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
اسپوتنک۔ این یو۔