InternationalPosted at: Feb 5 2023 12:30PM روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں تقریباً 200 فوجیوں کو رہا کیا گیا
کیف، 5 فروری (یو این آئی/ژنہوا) روس اور یوکرین کے درمیان تازہ قیدیوں کے تبادلے کے بعد درجنوں فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے دونوں اطراف کے عہدیداروں نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے ایرمک نے ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ 116 یوکرینی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس نے کہا ہے کہ 63 روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ایرمک نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرین کو دو برطانوی رضاکارانہ امدادی کارکنوں اور یوکرین کی بین الاقوامی فوج کے ایک رضاکار فوجی کی لاشوں کو بھی واپس کردیا ہے۔
یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے مذاکرات کے بعد عمل میں آیا۔ تنازع کے آغاز کے بعد سے متحارب فریقوں کے درمیان یہ سب سے بڑا تبادلہ ہے۔ جنوری کے آغاز تک 3000 سے زیادہ یوکرینی فوجی روس کی قید میں رہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف