InternationalPosted at: Apr 25 2017 11:24AM جنوبی کوریا کے معاملے میں چین، روس کا تعاون لینے پر تبادلہ خیال: کم
ٹوکیو، 25 اپریل (رائٹر) کوریائی جزیرہ میں امن و سلامتی امور کے لئے جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندہ کم ہونگ۔کیون نے آج کہاکہ انہوں نے شمالی کوریا کے معاملے میں چین اور روس سے تعاون حاصل کرنے کی تدابیر پر بات چیت کی ہے۔ مسٹر کم نے یہاں اپنے جاپانی اور امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ شمالی کوریا کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے چین اور روس کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا ایک نئے نیوکلیائی تجربہ یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہاہے۔ رائٹر۔ س ا