image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:13 Hrs(IST)
Regional

راہل گاندھی کا مذاق ملک کو پسند نہیں آیا:وشنودیو سائے

راہل گاندھی کا مذاق ملک کو پسند نہیں آیا:وشنودیو سائے

پتھل گاؤں،20مئی(یواین آئی)مرکزی وزیر وشنو دیو سائے نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کے اہم فیصلوں کا مذاق اڑا کر سپریم کورٹ میں معافی مانگ لینا ملک کے عوام کو پسند نہیں آیا۔
مسٹر سائے نے آج اپنے آبائی گاؤں بگیا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کو بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز میں اقتدار میں واپسی کا اشارہ دئے جانے کا واضح مطلب ہے کہ وزیراعظم مسٹر مودی کے سبھی بڑے فیصلوں کو ملک کے عوام نے صحیح ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے ایگزٹ پولکو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے صدر اپنے انتخابی جلسوں میں مرکزی حکومت کے اہم فیصلوں کا مذاق اڑاتے تھے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے انہوں نے معافی مانگی۔کانگریس صدر کی یہ باتیں ملک کے ووٹروں کو کافی ناگوار گزریں۔اسی وجہ سے غیر بی جےپی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ،اڈیشہ ،مغربی بنگال،مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کے ووٹروں نے بھی کانگریس پارٹی کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بی جےپی کو ان سروے سے بھی زیادہ سیٹیں ملیں گی اور ملک میں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنے گی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image