image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 13:43 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل  اداکار سیف علی خان

16 اگست سالگرہ کے موقع پر...
ممبئی، 15 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پرہوتا ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہیرو، معاون اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں۔

سولہ اگست 1970 کو دہلی میں پیدا ہوئے سیف علی خان کو اداکاری وراثت میں ملی ۔
ان کی ماں شرمیلا ٹیگور فلمی دنیا کی معروف اداکارہ رہی ہیں جبکہ والد نواب پٹودی کرکٹر تھے۔
گھر میں
فلمی ماحول ہونے کی وجہ ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سیف علی خان نے امریکہ کے مشہور وین چیسٹر کالج سے تعلیم مکمل کی۔
اس کے بعد انہوں نے سال 1992 میں ریلیز ہوئی فلم پرمپرا سے بطور اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
يش چوپڑہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی۔

سال 1993 میں سیف علی خان کی ’پہنچان‘ اور ’عاشق آوارہ‘ جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔
حالانکہ فلم ’پہنچان‘ کی کامیابی کا کریڈٹ اداکار سنیل شیٹی کو زیادہ دیا گیا۔
فلم عاشق آوارا میں ادا کئے گئے کردار کے لئے سیف کو نئے فلمی چہرے کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1119

image