image
Wednesday, Aug 12 2020 | Time 12:10 Hrs(IST)
  • پولیس سب انسپکٹر سے 11 لاکھ روپے برآمد
  • پولیس کا بانڈی پورہ میں ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16 40 لاکھ ہوگئی
  • نیمچ میں کورونا کے 18 نئے کیسز
  • سری نگر میں سی آر پی ایف افسر نے خود کو گولی مار کر زخمی کر دیا
  • تلنگانہ میں کورونا کے 1897نئے معاملات درج
  • بالی ووڈ اداکارہ یوگیتابالی گمنامی کے اندھیرے میں
  • وینکیا نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی
  • قابل اعتراض پوسٹ پرکرناٹک میں تشدد،پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک،ڈیڑھ سو سے زائد گرفتار
  • ایکسپریس وے پر کھڑی بس میں کینٹرکی ٹکر،4 افراد ہلاک ،10 زخمی
  • گہلوت نے جنم اشٹمی پر مبارکباد دی
  • پلوامہ میں تصادم، ایک جنگجو اور ایک فوجی جوان ہلاک
  • صدرکووند نےعوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
  • جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا
Entertainment » Celebrity Brithday

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی،16 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 47 برس کے ہوگئے۔
سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پرہوتا ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہیرو، معاون اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں۔

سولہ اگست 1970 کو دہلی میں پیدا ہوئے سیف علی خان کو اداکاری وراثت میں ملی ۔
ان کی ماں شرمیلا ٹیگور فلمی دنیا کی معروف اداکارہ رہی ہیں جبکہ والد نواب پٹودی کرکٹر تھے۔
گھر میں
فلمی ماحول ہونے کی وجہ ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سیف علی خان نے امریکہ کے مشہور وین چیسٹر کالج سے تعلیم مکمل کی۔
اس کے بعد انہوں نے سال 1992 میں ریلیز ہوئی فلم پرمپرا سے بطور اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
يش چوپڑہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی۔

سال 1993 میں سیف علی خان کی ’پہنچان‘ اور ’عاشق آوارہ‘ جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔
حالانکہ فلم ’پہنچان‘ کی کامیابی کا کریڈٹ اداکار سنیل شیٹی کو زیادہ دیا گیا۔
فلم عاشق آوارا میں ادا کئے گئے کردار کے لئے سیف کو نئے فلمی چہرے کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1113

image