image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 13:42 Hrs(IST)
Entertainment » Television

لوليا کے ساتھ سلمان ریئلتی شو کی میزبانی کریں گے

لوليا کے ساتھ   سلمان ریئلتی  شو کی میزبانی کریں گے

ممبئی 18 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور رومانیہ کی اداکارہ لوليا ونتور دونوں ایک شو کی میزبانی کرسکتے ہیں۔
لولیا کو سلمان کی گرل فرینڈ بتایا جاتا ہے ۔
حالیہ دنوں میں ان دونوں کی منگنی کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن بعد میں سلمان کے اہل خانہ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔
حالانکہ کئی بار لولیا اور سلمان کو ساتھ میں دیکھا جاتا ہے ۔
گزشتہ دنوں سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لولیا بھی موجود تھیں۔
خیال ہے کہ سلمان اور لوليا مل کر ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کریں گے۔
اس شو کا نام ’’دی فارم‘‘ ہے۔
کچھ دن پہلے لوليا نے اسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھیاور لکھا تھا کہ وہ’’دی فارم‘‘ کی شوٹنگ کے لئے جا رہی ہیں‘‘ ’’دی فارم‘‘ کافی پاپولر ٹی وی شو ہے جو40 ممالک میں نشر ہورہا ہے۔
سلمان ٹوئٹر پر اس شو کو پروموٹ کرتے نظرآئے۔
سلمان نے شو کی میزبانی کرتے ہوئے لوليا کے ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور پھر لكھا ’’ایک شو جسے میں ہمیشہ سے کرنا چاہتا ہوں۔
یہ ’’بگ باس‘‘ کی ہی طرح ہے، لیکن فارم میں‘‘۔
بتایا جاتا ہے کہ شو میں 12 امیدوار ہوں گے جو ایک ساتھ ایک فارم میں رہیں گے۔
انہیں عام کسانوں کی طرح کام کرنا ہوگا، جانوروں کی دیکھ بھال اور کاشتکاری بھی کرنی ہوگی اور ہر ہفتے ایک امیدوار شو سے باہر بھی ہوگا۔
ہو سکتا ہے شو کے انڈین ورژن میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں۔
ابھي تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تھا کہ اس شو کی میزبانی سلمان خان کرنے والے ہیں۔
یو این آئی۔
شا پ۔
ایف اے۔
1320

image