image
Friday, Apr 19 2024 | Time 06:03 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فلم ’بھارت‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ناراض ہوئے سلمان

فلم ’بھارت‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ناراض ہوئے سلمان

ممبئی، 7 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والے فلم بھارت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ناراض ہوگئے۔

سلمان خان سے جب ان کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو راتری‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم ’بھارت ‘ میں پرنیکا کے واک آؤٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ ناراض ہوگئے۔
علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے اپوزٹ پرینکا کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ فلم سے واک آؤٹ کرگئی ہیں۔

سلمان سے جب اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج کل میں لو راتری کے کام میں کافی مصروف ہوں جس کی وجہ میں کچھ دنوں سے اخبار نہیں پڑھ پا رہا ہوں۔
ایک بار میں اسے پڑھ کر سمجھ لوں پھر میں کال کرکے آپ کو اس بارے میں جواب دوں گا۔
مجھے لگتا ہے کہ آپ غلط پریس کانفرنس میں آگئے ہیں۔
کوئی بگ باس کے بارے میں پوچھ رہا ہے تو کوئی بھارت کے بارے میں۔
لیکن اس کا بھی وقت آئے گا اور آپ لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کے لئے بلایا جائے گا۔

یو این آئی۔
این یو۔

image