image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 19:32 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

سلمان ،دیپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں

سلمان ،دیپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں

ممبئی،28مارچ(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان ،اداکارہ دیپیکا پدوکون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان اور دیپیکا پدوکون نے ابھی تک کسی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا ہے۔
دونوں کے مداح دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ پردہ سیمیں پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں۔
سلمان نے دیپیکا کے ساتھ نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔

سلمان نے کہا،’’مجھے بھی تعجب ہے کہ میں اور دیپیکا کب ساتھ میں کام کریں گے ؟ابھی تک کوئی بھی ہمیں ساتھ کاسٹ کرنے کےلئے آگے نہیں آیا ہے۔
دیپیکا بڑی اسٹار ہیں۔
جب بھی وہ میرے ساتھ کام کریں گی تو ان کےلئے ضروری ہوگا کہ وہ پروجیکٹ ان کے لائق ہو۔
فی الحال ہماری جوڑی کےلئے کچھ بھی نہیں ہے۔
‘‘
سلمان نے کہا،’’فلم بھارت میں قطرینہ کیف میری ہیروئن ہیں۔
ٹائگر کی تیسری سیریز میں بھی قطرینہ ہی میرے ساتھ نظر آئیں گی۔
دبنگ 3میں سوناکشی سنہا مرکزی اداکارہ ہیں۔
کک 2میں جیکولین میرے ساتھ ہوں گی،اس لئے اگر دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیش کش کی جاتی ہے تو شاید ہم ساتھ نظر آئیں۔
‘‘
یواین آئی۔
اےایم۔

image