image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:42 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سلمان سے ڈیٹنگ نہیں کر رہی ہے ایمی جیکسن

سلمان سے ڈیٹنگ نہیں کر رہی ہے ایمی جیکسن

ممبئی 30 مئی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکار سلمان خان سے ڈیٹنگ نہیں کر رہی ہیں۔
سلمان خان آئے دنوں ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ ڈ یٹنگ کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
سلمان ایک بار پھر ایک اداکارہ کو لے کر ان دنوں میڈیا میں کافی چھائے ہوئے ہیں۔
ایمی اور سلمان ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کررہے ہیں ۔
یہ بات اس وقت سرخیوں میں آئی جب فلم 2.0 کے فرسٹ لک لانچ پر سلمان بن بلائے ہی پہنچ گئے۔
فلم 2.0 میں ایمی جیکسن بھی ہیں۔
سلمان نے کہا تھا کہ وہ رجنی کانت اور اکشے سے ملنے آئے ہیں لیکن ایسا کہا جا رہا ہے کہ سلمان یہاں ایمی کی حمایت کرنے کے لئے پہنچے تھے. ایمی سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، " سلمان خان کوکون ڈیٹ نہیں کرنا چاہے گا. لیکن میں ابھی سنگل ہوں. " یو این آئی۔
ایم جے۔
ایف اے۔

image