image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 06:27 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

کیٹرینہ کے بہن کے ساتھ تھرکیں گے سلمان

کیٹرینہ کے بہن کے ساتھ تھرکیں گے  سلمان

ممبئی، 3 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان باربی گرل کیٹرینہ کیف کی بہن ایزابیل کے ساتھ تھرکتے نظر آئیں۔

ایزابیل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں ایک کناڈیائی فلم ڈا کیبی سے کیا تھا۔
اس فلم کے کئی فلمسازوں میں سلمان بھی شامل تھے۔
کیٹرینہ کیف نے اپنی بہن کو بالی وڈ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سلمان نے بھی کیٹرینہ کی مدد کرنے کی ٹھان لی ہے۔
اب سلمان اس کام میں باربی گرل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
خبریں ہیں کہ ایزابیل جلد ہی ہندی فلموں میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی ہیں ۔
ایزابیل کی پہلی فلم میں ان کے ہیرو سورج پنچولی ہوں گے۔

جب سے ایزابیل اور سورج پنچولی کی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کا اعلان ہوا ہے۔
تب سے ہی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایزابیل اپنی ڈیبیو فلم میں سلمان کے ساتھ رقص کرتی نظر آنے والی ہیں۔
اس فلم میں سلمان اپنے 20 برسوں کے ہٹ نغموں پر ایزابیل کے ساتھ رقص کریں گے۔
فلم میں سلمان ایک بار پھر سے اپنی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا کے سپر ہٹ گانے او او جانِ جانا پر رقص کرتے دکھائی دیں گے۔

یو این آئی۔
این یو۔

image