image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:07 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی ٹیوب لائٹ

آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی ٹیوب لائٹ

ممبئی، 17 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ آئندہ برس عید کے موقع پر جلوہ گر ہوگی۔
سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ان کی یہ فلم اسی برس چھ جولائی عید کے موقع پر ریلیز ہوگی اور ایسا مانا جارہا ہے کہ سلطان بلاک باسٹر ہٹ ثابت ہوگی۔
سلمان فلم سلطان کے بعد کبیر خان کی اگلی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں کام کریں گے ۔
اس سے قبل انہوں نے کبیر کے ساتھ ’’ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں کی ہیں۔
اگلے سال عید کے موقع پر سلمان اور کبیر کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ریلیز ہوسکتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم سیاسی پس منظر کی عکاس ہوگی جس کی کہانی ذاتی مدعوں پر مبنی ہوگی۔
اس فلم کی شوٹنگ لداخ میں کی جائے گی۔
کبیر نے کہا کہ ان کی فلم ٹیوب لائٹ میں بجرنگی بھائی جان جیسا اموشن اور ہنسی مذاق دیکھنے کو ملے گا۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1604

image