SportsPosted at: Mar 16 2018 12:09PM تنازعات سے پرانا رشتہ ہے سمیع کا
امروہہ، 16 مارچ (یو این آئی) اپنی اہلیہ حسین جہاں کے سنگین الزامات سے مصیبت میں گرفتار ہندستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کا تنازعات سے پرانا رشتہ ہے۔
سمیع اپنے بھائی حسیب احمد کی وجہ سے پہلے بھی تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔
امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ 13 جنوری 2016 کو سمیع کے بڑے بھائی حسیب پر ڈیڈولی تھانہ کے سب انسپکٹر پردیپ بھاردواج کے ساتھ مارپیٹ کرکے زخمی کردینے اور ملزموں کو چھڑا لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔