InternationalPosted at: Feb 26 2020 11:06AM سان فرانسسکو میں کورونا وائرس کے سلسلے میں مقامی ایمرجنسی کا اعلان
واشنگٹن، 26 فروری (اسپوتنك) امریکہ کے سان فرانسسكو میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مقامی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سان فرانسسکو کے میئر لنڈن بريڈ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا ۔ محترمہ بريڈ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران کہا’’ دنیا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اس سے نمٹنے کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ فنڈس مختص کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں سرکاری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تو میں آج اس وائرس سے نمٹنے کے مدِ نظر مقامی ایمرجنسی کا اعلان کر رہی ہوں‘‘ ۔ سان فرانسسکو میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2715 ہو گئی ہے اور اب تک 78000 لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ چین کے صوبہ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے ۔
اسپوتنک ،۔ ک ج