image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 23:16 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں ثنا خان

سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں ثنا خان

نئی دہلی 7 مئی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ ثنا خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
ثنا خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم 'جے ہو' سے کیاتھا۔
انہوں نے کہا ’’میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔
مجھے اپنے فلمی کیریئر شروع ہونے کے لیے بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے،جنہوں نے اپنی محبت اور حمایت سے مجھے اپنے کام کا حصہ بنايا، فلم ’جے ہو‘ کا حصہ بنانے کے لئے میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور یقیناً وہ میرے لئے ایک بہت اچھا تجربہ تھا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میں نے اپنے خواب سجائے تھے اور ان کو پورا کرنے کے لئےسبھی سے لڑی بھی۔
میں اپنی ماں کا شکریہ ادا کرتي ہوں، جنہوں نے صبر برقرار رکھا اور میری حمایت کی۔
اس کے علاوہ جنہوں نے وقت پر میرا یقین کیا ان کا بھی شکرگزار ہوں‘‘۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1352

image