image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:29 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سنجے دت کی کچھ دلچسپ فلمیں آنے والی ہیں

سنجے دت کی کچھ دلچسپ فلمیں آنے والی ہیں

ممبئی، 17ستمبر(یو این آئی)اداکار سنجے دت آئندہ کئی دلچسپ فلموں میں نظر آئینگے. جلد ہی ان کی ایک فلم ریلیز ہونے کے بعد فلم 'صاحب بی وی اور گینگسٹر 3 کے پہلے شیڈول کی عکس بندی شروع ہو نے جا رہی ہے. مزے کی بات یہ ہے کہ سنجے دت اور جمی شیرگل بلاک بسٹر ہٹ فلم 'منّا بھائی ایم بی بی اس' کے بعد ایک بار پھر شامل کام کر رہے ہیں. راج کمار ہرانی کی زیر ہدایت بنی اس فلم کا شمار آج بھی سب سے پسندیدہ فلموں میں کیا جاتا ہے. ایک ٹپوری کے کردارمیں سنجے دت عرف منّا نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جما لیا. نوبت یہاں تک آ گئی کہ اس فلم کے فلم ساز نے سیکول بنا ڈالا، اور وہ بھی فلم کامیاب رہی. 'جادو کی جھپی' لوگوں میں اتنا مقبول ہوئی کہ لوگوں نے روزمرہ کی اصل زندگی میں بھی اس کا استعمال کرنا شروع کر دیا. چاہے ہم منّا بھائی میں ظہیر کے کردار کو لیں جسے زندگی کو کم سنجیدگی سے لینا آ جاتا ہے یا فلم کے سیکول 'لگے رہو منّا بھائی کے وکٹر ڈیسوزا کو لیں جو سٹاک مارکیٹ کی وجہ سے قرض میں ڈوبا ہوتا ہے اور اسے غلطیوں کا احساس ہو جاتا ہے، دونوں ہی صورت میں سنجے دت اور جمی شیرگل کے ایک منفرد مضبوط رشتے نے لوگوں کا دل جیت لیا. سنجے دت کے مداحوں کے لئے 'صاحب بی وی اور گینگسٹر 3سے منسلک مستقبل کی تحویل میں فی ا لحال تو تجسس ہے. 'صاحب بی وی اور گینگسٹر3 کے بعد اداکار اپنی آنے والی فلموں کی عکس بندی شروع کرینگے. جن میں شامل ہیں۔
توڑباز، ملنگ، نشی کانت کامتھ کی بلا عنوان ، ان کی ہوم پروڈکشن فلم پرستھانم، مافیوسی اور پھر منا بھائی. یو این آئی۔
ایف اے۔
م الف

image