InternationalPosted at: May 19 2019 9:09AM پومپيو - سعودی پرنس کے درمیان علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال
ریاض، 19 مئی (یواین آئی) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر علاقائی ترقی سمیت سیکورٹی مستحکم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان کے تیل کے جہازوں پر حال ہی میں ہوئے حملے اور متحدہ عرب امارات کےسمندر میں بہت سے ٹینکروں کے توڑ پھوڑ کے پیش نظر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور عرب لیگ کے رہنماؤں کو 30 مئی کو مکہ شہر میں سربراہی اجلاس کے لئے جمع ہونے کی دعوت کے کچھ ہی دیر بعد یہ اطلاع دی گئی ۔
متحدہ عرب امارات کے خصوصی اقتصادی علاقے میں 12 مئی کو ایک پراسرار حملے میں سعودی عرب کے دو تیل ٹینکروں اور دو دیگر بحری جہاز وںکو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
کسی نے بھی توڑ پھوڑ کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن امریکہ نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ پابندیوں سے متاثر ایران جو اب امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے حملے کے پیچھے ہو سکتا ہے۔
یو این آئی،اظ