NationalPosted at: Dec 6 2019 9:37PM اجودھیا تنازعہ: جمعہ کو چھ نظرثانی عرضیاں دائر
نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) اجودھیا تنازعہ میں سپریم کورٹ کے گزشتہ نو نومبر کے فیصلے کے خلاف جمعہ کو مجموعی طورپر پانچ نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی گئیں جن میں پانچ عرضیاں آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی)کی حمایت سے دائر کی گئی ہیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے مولانا مظفر الرحمان، محمد مصباح الدین، مولانا مفتی حسب اللہ، محمد عمر، حاجی محبوب نے نظر ثانی عرضیاں دائر کیں اے آئی ایم پی ایل بی کے حمایت سے دائر عرضیوں پر سینئر وکیل راجیو دھون نے بھی دستخط کئے ہیں، اس سے واضح ہے کہ اگر ان عرضیوں کو
اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کیا جاتا ہے تو مسلم فریق کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون ہی جرح کریں گے۔
آج دائر چھ عرضیوں کے ساتھ ہی اجودھیا کے رام جنم بھومی بابری مسجد زمین تنازعہ میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اب تک کل ملاکر سات نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔ سب سے پہلے جمعیتہ علمائے ہند نے گزشتہ دنوں عرضی دائر کی تھی۔
عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ ہندو وں کو متنازعہ زمین کا مالکانہ حق دیا گیا جبکہ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد کو غیرقانونی سے توڑا گیا اور اس کا فائدہ ہندووں کو دے دیا گیا۔
جاری یو این آئی۔م ع۔ 2120