NationalPosted at: Sep 11 2019 8:41PM اجودھیا معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی عرضی پر 16ستمبر کو شنوائی
نئی دہلی ،11ستمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ اجودھیا معاملہ کی سماعت کوبراہ راست نشر کرنے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر 16ستمبر کو شنوائی کریگی ۔
اس معاملہ میں عرضی گزار کے این گووندآچایہ کی طرف سے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے خاص طور سے ذکر کیاگیا،جس عدالت عظمی نے کہاکہ وہ اس پر 16ستمبر کو سماعت کریگی ۔
گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کہاتھا،یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ۔آرایس ایس کے سابق نظریہ ساز کے این گووندآچاریہ کی عرضی میں اجودھیا معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر یا ریکارڈنگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
مسٹر گووندآچاریہ نے عرضی میں کہاہے کہ یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے ۔عرضی گزار سمیت کروڑوں لوگ اس سماعت کا حصہ بنناچاہتے ہیں ۔انھوں نے ستمبر 2018کے عدالت عظمی کے اس حکم کا حوالہ دیاہے جس میں اہم آئینی معاملوں کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔
یواین آئی۔ایف اے