image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:46 Hrs(IST)
National

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) بلقیس بانو نے بدھ کو اپنی عصمت دری اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے شوبھا نے کہاکہ "ہاں، ہم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ کے مئی کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس نے گجرات حکومت کو 1992 کے معافی کے قوانین کو نافذ کرنے کی اجازت دی تھی۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے جس میں اس کیس کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
بلقیس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ "11 مجرموں کو جیل سے رہا نہیں کیا جا سکتا تھا۔"
شوبھا گپتا نے آج اس معاملے کا تذکرہ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کے سامنے نظرثانی درخواست میں جلد فہرست کے لیے کیا، جس پر سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے کہاکہ وہ اس درخواست پر غور کریں گے۔
بلقیس کی نظرثانی کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس کے 11 قصورواروں کو رہا کرنے کے لیے مناسب حکومت ریاست گجرات نہیں بلکہ ریاست مہاراشٹر ہوگی۔ مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں معافی کی پالیسی پر عمل کرے گی۔
گجرات حکومت نے اپنے حکم میں ریاست میں 2002 کے بعد گودھرا فسادات کے دوران 14 افراد کے قتل اور بلقیس بانو سمیت خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے 11 مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کر دیا تھا۔
اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضیوں کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا، جو فی الحال ان کی سماعت کر رہی ہے، سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ سبھاسینی علی، صحافی ریوتی لاول اور پروفیسر روپ ریکھا ورما نے یہ عرضی دائر کی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image