NationalPosted at: Aug 17 2017 1:59PM لیفٹننٹ کرنل پروہت کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ معاملہ کے ملزم لیفٹننٹ کرنل سری کانت پرساد پروہت کی ضمانت کی عرضی پر آج فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس آر کے اگروال کی صدارت والی دو رکنی بنچ نے عرضی گزار اور قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ لیفٹننٹ کرنل پروہت کی جانب سے معروف وکیل ہریش سالوے نے اس مقدمے کے ملزمین کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کرنے کا این آئی اے پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ جب ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے تو ان کے موکل کو کیوں نہیں؟ مسٹر سالوے نے اس معاملے کے گواہوں کے بیانات پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کی خاطر کرنل پروہت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جانا چاہئے، جبکہ این آئی اے نے ان کی اس درخواست کی پرزور مخالفت کی۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا