Saturday, Nov 27 2021 | Time 14:48 Hrs(IST)
National

کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر پوسٹر نہیں چسپاں کیے جائیں گے: سپریم کورٹ

کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر پوسٹر نہیں چسپاں کیے جائیں گے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئي) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر مناسب حکم کے بغیر پوسٹر نہ لگانے کی ہدایت دی جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے باہر پوسٹر اور انتباہی اشارے نہیں لگائے جانے چاہئیں۔ بنچ نے واضح کیا کہ ایسے پوسٹر صرف خصوصی حالات میں چسپاں کیے جاسکتے ہیں جب حکام کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت خصوصی ہدایت کی جائے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے متعلقہ درخواست نمٹا دی۔ ڈویژن بنچ میں جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ شامل تھے۔
یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1630

خاص خبریں
ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے مزید 465 ہلاکتیں

ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے مزید 465 ہلاکتیں

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران متاثرین افراد سے زیادہ صحت مند افراد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ یہ پارٹی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہے اور جو لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ بارش کے مینڈکوں کی طرح ہیں جہاں انہیں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ  سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ان ممالک سے آنے والی پروازوں کو روک دیں جہاں کورونا کے نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد  121 کروڑ  سے متجاوز

ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔

...مزید دیکھیں
فائزر کا 100 دنوں  کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

فائزر کا 100 دنوں کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن، 27 نومبر (یو این آئی/ا سپوتنک) دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔

...مزید دیکھیں
عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ،  پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

26 Nov 2021 | 9:25 PM

کانپور 26 نومبر (یو این آئی) ٹم ساوتھی (69 رن پر پانچ وکٹیں) کی خطرناک گیندبازی کے بعد ٹام لاتھم (50 ناٹ آؤٹ) اور ول ینگ (75 ناٹ آؤٹ) کی سلامی جوڑی کے مابین 129 رن کی شاندار سنچری شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کے روز میزبان ہندوستان کی پہلی اننگز کے 345 رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگز بغیر وکٹ گنوائے 129 رن بناکر مضبوط شروع کرلی ہے۔ گرین پارک گراؤنڈ پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے شریس ایر (105) کی شاندار سنچری کے علاوہ دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر مہمان ٹیم کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے چھ کھلاڑی لنچ کے فوراً بعد پویلین لوٹ گئے اور چار وکٹوں پر 258 رن میں 87 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

25 Nov 2021 | 2:20 PM

ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

پولیس چوکی کے اندر گھسا ٹرک، ایک کی موت

27 Nov 2021 | 2:45 PM

جونپور:27نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے سرپتہا علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر سرائے محی الدین پولیس چوکی میں گھس گیا جس سے چوکی میں موجودایک صفائی ملازم کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک سپاہی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔