image
Friday, Mar 29 2024 | Time 11:01 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ منگل کوکمیشن کے اختیارات کا جائزہ لے گا

سپریم کورٹ منگل کوکمیشن کے اختیارات  کا جائزہ لے گا

نئی دہلی،15اپریل(یواین آئی)سپریم کورٹ منگل کو الیکشن کمیشن کی اس ’بے بسی ‘کا جائزہ لے گا جس کے بارے میں اس نے کہا ہے کہ اسے مذہب اور ذات کے نام پر انتخابی تشہیر کرنے والےاور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے لیڈروں اور سیاسی پارٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے کہا کہ وہ ایسے لیڈروں اور سیاسی پارٹیوں کےخلاف کارروائی کرنے کےلئے کمیشن کے اختیارات کا جائزہ لے گی،جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ذات اور مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔
عدالت نے کمیشن کویہ ہدایت دی ہے کہ وہ کل عدالت میں اپنا ایک نمائندہ حاضر رکھے۔بینچ کی یہ ہدایت اس عرضی پر آئی ہے جس میں ان لیڈروں اور ترجمانوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دئے جانے کا مطالبہ کیاگیا ہے،جو مذہب اورذات کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔
عرضی میں سماعت کے دوران کمیشن نے خود ہی عدالت کو بتایا کہ جب بات انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی آتی ہے تو اس کے پاس اس سے نمٹنے کا اختیار بہت ہی محدود ہے۔
کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کی اسے شکایت ملتی ہے تو وہ متعلقہ شخص کو نوٹس جاری کرتاہے۔اگر وہ جواب نہیں دیتا تو کمیشن اسے مشورہ جاری کرتا ہے۔باربار خلاف ورزی کئے جانے کی صورت میں کمیشن پولیس میں شکایت درج کراتا ہے،وکیل نے کہا،’’ہمارے پاس اس سے زیادہ کوئی اختیار نہیں ہے۔ہم کسی کو نااہل نہیں ٹھہرا سکتے۔‘‘
عرضی گزار نے حالانکہ کہا کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت انتخابی کمیشن کے پاس وسیع اختیار ہیں۔عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے میں کل سماعت کرےگی اور اس دوران کمیشن کا ایک نمائندہ عدالت میں موجود رہےگا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image