NationalPosted at: Dec 4 2020 8:17PM دہلی ۔این سی آر میں کسانوں کی تحریک کے خلاف سپریم کورٹ میں عذرداری
نئی دہلی ، 04 دسمبر (یواین آئی) زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف دہلی۔ این سی آر سرحد پر کسان تحریکوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عذرداری دائر کی گئی ہے۔
یہ عذرداری رشبھ شرما کی جانب سے دائر این سی آر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر کسانوں کے مظاہروں کو ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں دہلی کی تمام سرحدیں کھولنے کے لئے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی جائے کہ مظاہرین کو فراہم کرائی گئی جگہ پر منتقل ہوں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کے جمع ہونے سے کمیونٹی کی سطح پر کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، لہذا انہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں نے سڑک بند کردی ہے ، جس سے ہنگامی اور طبی خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگ دہلی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے دہلی آتے ہیں جن کو پریشانی ہو رہی ہے۔
درخواست گذار کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو دہلی پولیس نے کسانوں کو براڑی نرنکاری میدان میں پرامن مظاہرہ کرنے کی اجازت دی تھی جسے کسانوں نے مسترد کردیا۔
یواین آئی۔ ظ ا