NationalPosted at: Dec 13 2018 11:45PM دیوندر فرنویس کو سپریم کورٹ کا نوٹس
نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری مقدموں کا ذکر نہ کرنے کے معاملہ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فرنویس کو جمعرات کو نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کےکول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ستیش اوئیكے کی درخواست پر وزیر اعلی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ممبئی کے ستیش اوئیكے نے وزیر اعلی کے خلاف پٹیشن دائر کرکے ان کے انتخاب کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ مسٹر فرنویس نے 2014 اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن میں داخل حلف نامہ میں اپنے خلاف درج دو فوجداری مقدموں کا ذکر نہیں کیا تھا۔
جاری،یو این آئی،اظ