NationalPosted at: Jan 28 2020 12:54PM سردار پورہ تشدد: قصورواروں کو مذہبی کام کرنے کی شرط کے ساتھ ضمانت
نئی دہلی، 28 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران سردار پورہ تشدد کے 17 قصورواروں کو کچھ مختلف طرح کی شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا منگل کو ہدایت دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے قصورواروں کو مذہبی اور سماجی کام کرنے کی ہدایت دی۔ بنچ کی ضمانت کی شرائط کے مطابق کچھ مجرم اندور اور کچھ جبل پور میں رہ کر مذہبی اور سماجی کام کریں گے۔
عدالت نے ان مجرموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا ہے اور اندور اور جبل پور کے ضلع انتظامیہ کے حکام کو اس بات کا یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ وہ معلوم کریں کہ آیایہ مجرم مذہبی اور سماجی کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے افسران کو ان کی روزی روٹی کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا۔
بنچ نے ریاستی لا سروسز اتھارٹی کے حکم پر عمل سے متعلق رپورٹ اور ان کی روزی روٹی کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یواین آئی،اظ