image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 14:11 Hrs(IST)
National

کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں میں سوشل ڈسٹینسِگ کا خیال نہ رکھے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا سے پیر کے روز پوچھا کہ کیا کورونا وائرس کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں بیٹھے مسافر کو متاثر نہیں کرنا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے ’وندے بھارت ابھیان‘ کے تحت ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کو غیر متعینہ بین الاقوامی پروازوں میں 10 دنوں کے درمیان سیٹوں پر بھی مسافر بٹھا کر لانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ایئر انڈیا کو بامبے ہائی کورٹ کے 22 مئی کے حکم کے مطابق درمیان کی سیٹیں خالی رکھنی پڑیں گی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشیکیش رائے کی بینچ نے عید الفطر کی چھٹی کے دن فوراً شنوائی کرتے ہوئے مرکز اور ایئر انڈیا کی جانب سے پیش ہونے والے سالسٹر جنرل تُشار مہتا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا،’آپ کو عوام کے صحت کی فکر نہیں ہے، آپ کو ہوابازی کی کمپنی کی ’صحت‘ کی فکر زیادہ ہے‘۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے

خاص خبریں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image