NationalPosted at: Jan 13 2018 5:18PM سپریم کورٹ کے 'اندرونی مسئلے' پر کانگریس کر رہی ہے سیاست: بی جے پی
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سپریم کورٹ کے چار ججوں کی طرف سے چیف جسٹس کے خلاف لگائے گئے الزامات کو عدلیہ کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس معاملےپر سیاست کر کے عوام کی نگاہ میں خود کو گرا دیا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے اس معاملے میں آج دیر رات کو پارٹی کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا اندرونی معاملہ ہے اور اٹارنی جنرل نے بیان دے دیا ہے۔ اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ یہ دیکھ کر حیرانی اور دکھ ہوا ہے کہ انتخابات میں بار بار شکست کھانے والی کانگریس پارٹی اس واقعہ کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے اس نے عوام کی نگاہ میں خود کو گرا لیا ہے"۔
مسٹر پاترا نے کہاکہ " یہ موضوع عدلیہ کا اندرونی معاملہ ہے، ہمیں دکھ ہے کہ کانگریس آئین کو بالائے طاق رکھ کر سیاست کر رہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "کانگریس نے عدلیہ کے اندرونی معاملوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ غلط ہے۔ ایسا کرکے کانگریس نے عوام کے سامنے خود کو گرا لیا ہے۔ ہم میں سے کسی کو عدلیہ کے معاملوں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے اور کانگریس پارٹی کو بھی یہی مشورہ ہے"۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 2345