NationalPosted at: Jan 13 2018 5:16PM ججوں کے مابین اختلافات ہفتہ تک ختم ہونے کی امید : اٹارنی جنرل
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں کے غیر متوقع اور غیر معمولی پریس کانفرنس کے بعد شروع ہونے والے تنازعہ کے درمیان اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کل تک اس تنازعہ کے ختم ہو جانے کی امید ظاہر کی ہے۔
مسٹر وینو گوپال نے آج کہا کہ چیف جسٹس دیپک مشرا عدالت عظمی کے دیگر تمام ججوں کے ساتھ کل ملاقات کرکے اختلافات کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر متوقع واقعہ کے بعد ان کی ملاقات جسٹس مشرا سے ہوئی تھی اور تنازعہ کے کل تک ختم ہو جانے کی پوری امید ہے۔
تاہم، انہوں نے چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔
اٹارنی جنرل نے چاروں ججوں کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوا اس سے گریز کیا جا سکتا تھا۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 2345