NationalPosted at: Jul 15 2019 11:43PM کرناٹک بحران:باغی اراکین اسمبلی کی عرضی پر منگل کو سماعت کا امکان
نئی دہلی،15جولائی(یو این آئی) کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان ریاست کے پانچ باغی اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس پر منگل کو سماعت ہو سکتی ہے۔
باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے مکل روہتگی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور سماعت کے لیے درخواست کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ہم اس پر منگل کو سماعت کرسکتے ہیں۔
عدالت نے کہا،’ہم آپ کی عرضی پر منگل کو سماعت کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی 10 دیگر اراکین اسمبلی کی عرضی زیر التواء ہیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 16 اراکین اسمبلی نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس سے ریاست کی کانگریس۔جے ڈی ایس کے اتحاد کی حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے رہنما جہاں اقتدار بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما حکومت کو گراکر اپنی حکومت بنانے کےلیے سرگرم عمل ہیں۔
یو این آئی، ایم اے۔