image
Sunday, May 19 2019 | Time 14:45 Hrs(IST)
  • سڑک حادثہ میں تلگو اداکار زخمی
  • انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل
  • میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو کیلیفورنیا منتقل کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان میں فائرنگ کے دوران 9 افراد ہلاک
  • رکن اسمبلی منی رتن کےگھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص ہلاک
  • ترنمول کانگریس نے وزیرا عظم کے کیدارناتھ دورے کی تشہیر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی
  • ممتا بنرجی نےدونظمیں لکھ کر عوام سے اپیل کی
  • نوجوان نے پاروتی ندی میں چھلانگ لگا کر کی خودکشی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • ہماچل میں 12 بجے تک 27 2 فیصد پولنگ
  • بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔
  • اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی
  • تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
  • پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31 48 فیصد پولنگ
National

کالا دھن اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں کھیتان کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

کالا دھن اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں کھیتان کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھپلے کے معاملے میں ملزم گوتم کھیتان کو نوٹس جاری کرکے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی اس درخواست پر بدھ کو جواب مانگا جس کالے دھن اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں اسے نچلی عدالت سے دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
جسٹس چندر شیکھرن نے کھیتان کو نوٹس جاری کیا اور ای ڈی کی اس درخواست پر ان کا موقف پوچھا جس میں نچلی عدالت کی طرف سے 16 اپریل کو انہیں دی گئی ضمانت کو مسترد کئے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ کھیتان اب بھی بیرون ملک میں اپنا کالا دھن چھپائے ہوئے ہیں۔ یہ پیسہ بیرون ملک میں مختلف شیل کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 18 جولائی کو مقرر کی۔
ای ڈی نے نچلی عدالت کے فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہے کہ معاشرے میں کھیتان کی حیثیت اور جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ان گواہوں کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے۔ وکیل ڈی پی سنگھ کے ذریعے دائر درخواست میں ایجنسی نے دلیل دی کہ جانچ بہت اہم مرحلے میں ہے کیونکہ منی لانڈرنگ معاملے میں ان کے مبینہ ساتھیوں کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ معاملے کی جانچ اس وقت اہم مرحلے میں ہے۔ کھیتان کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے ان پر درج کیس کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ محکمہ نے کالا دھن (غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی اور اثاثہ جات) اور ٹیکس نفاذ قانون، 2015 کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

نئی دہلی،19مئی(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کی ماؤں کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس انتخابات میں ان کا کردار بے حد اہم رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

کلکتہ 19مئی (یوا ین آئی)ہنگامہ آرائی کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال کے 9حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

حیدرآباد19مئی(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)جو جاریہ سال جولائی میں باوقار چندریان llمشن کی تیاری کررہا ہے،آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس کا منصوبہ رکھتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ، 19 مئی ( یواین آئی) گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

جموں، 19 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ریاض، 19 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے اتوار کو ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا دی کہ اگر دوسرے فریق نے جنگ شروع کی تو ریاض پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو کیلیفورنیا منتقل کرنے کا فیصلہ

19 May 2019 | 2:21 PM

واشنگٹن ،19مئی(یو این آئی)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے اپنی گنجائش میں کمی کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو سرحدی علاقوں سے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

image