NationalPosted at: May 25 2020 2:05PM ایئر انڈیا کو 10 دنوں کے لئے سپریم کورٹ سے فوری راحت
نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو ایئر انڈیا کو فوری ریلیف دیتے ہوئےغیرنوٹیفائڈ بین الاقوامی پروازوں میں اگلے 10 دنوں تک درمیانی نشستوں پر بھی مسافروں کو بٹھا کر لانے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی كیش رائے کی بنچ نے عیدالفطر کی چھٹی کے دن ارجنٹ سماعت کرتے ہوئے ایئر انڈیا کے لیے یہ راحت دی۔ تاہم عدالت نے واضح کر دیا کہ 10 دنوں کے بعد ایئر انڈیا کو بمبئی ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل کرنا ہوگا جس میں کہا گيا ہے کہ سفر کے دوران درمیان کی ایک نشست خالی چھوڑنی ہوگی۔
جاری،یواین آئی